دکانیں کھلی رکھنے پر 8دکاندارگرفتار
قصور(نمائندہ دنیا)قصور میں سمارٹ لاک ڈائون کے حکومتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد شروع، 8دکاندار گرفتارکرلئے گئے ۔
مقامی پولیس اور انفورسمنٹ افسروں نے مختلف علاقوں میں گشت کیا اور مقررہ وقت رات 8بجے کے بعد دکانیں کھلی رکھنے پر 8 دکانداروں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔