کمشنر لاہور مریم خان کا ننکانہ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ
ننکانہ صاحب (خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ترقیاتی و بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور موٹروے انٹرچینج پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئے بنائے جانیوالے سپورٹس ارینا کا افتتاح کیا۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ سمیت علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی ۔کمشنر لاہور نے وساکھی تہوار کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گورودوارہ جنم استھان کا دورہ بھی کیا۔مریم خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا وساکھی میلہ میں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ رہے ہیں۔