چوہنگ :حادثے میں نوجوان جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر )چوہنگ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 27 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے ملتان روڈ پر سڑک عبور کرتے ہوئے 27سالہ نامعلوم نوجوان کو تیز رفتار کار ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں وہ پیچھے سے آنے والے ٹرالر کی زد میں آ کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے نے منتقل کر کے فنگر پر نٹس کی مدد سے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔