بچی سے زیادتی کاملزم دھمکیاں دینے لگا،وزیر اعلیٰ انصاف دیں :والدین
لاہور( این این آئی)رائیونڈ میں 9سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔
بچی کے والد سبطین شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے ہماری بیٹی کودرندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے ،ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ عدالتوں اور تھانوں کے چکر لگا سکیں۔بچی کی والدہ نے کہا کہ واقعہ کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے لیکن ملزم محلے میں آوارہ گھوم رہا ہے اور ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کوگرفتار کرکے انصاف دیا جائے ۔