سندر :اجتماعی زیادتی کے تینوں ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر ) سندر پولیس نے اجتماعی زیادتی کیس کو ٹریس کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ سندر میں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ نمبر 1537/26 متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو رکشہ دلوانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے اور مبینہ زیادتی کے بعد انہیں سڑک پر چھوڑ کر روپوش ہو گئے تھے اور ان کا کوئی سراغ موجود نہیں تھا، تاہم جدید تفتیشی حکمت عملی، خفیہ اطلاعات اور مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے تینوں ملزمان غلام محی الدین عرف علی، ناصر عرف منڈی اور ابراہیم عرف ملنگی کو گرفتار کر لیا۔