دن اور رات تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

دن اور رات تعمیراتی سرگرمیاں  جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے رفتار مزید تیز کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نے صوبہ بھر میں جاری منصوبوں کے اوقات کار بڑھاتے ہوئے دن اور رات دونوں اوقات میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مالی سال کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور مختلف پراجیکٹس ڈائریکٹرز نے منصوبوں کی موجودہ پیش رفت پر بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں