چھینا جھپٹی میں ملوث 2ملزم دھر لئے گئے

چھینا جھپٹی میں ملوث  2ملزم دھر لئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے کینال روڈ اور گردونواح میں سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گروپ گرفتار کر لیا۔

 ترجمان کے مطابق چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈونگی گراؤنڈ ابوبکر بلاک سے جھپٹے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان بلال اور صابر کو گرفتار کر کے ان سے چھینے گئے 8 موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان باہم مل کر ابوبکر بلاک میں واردات کی پلاننگ کر رہے تھے ، ان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں