سوسائٹیوں کے مسائل کاحل ، مشترکہ لیگل فریم ورک تشکیل دینے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب بھر میں تیزی سے پھیلتی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مسائل پر قابو پانے کیلئے محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے بڑا پالیسی اقدام اٹھا لیا ہے ۔
شہریوں کو یکساں، محفوظ اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مشترکہ لیگل فریم ورک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا اور ہارٹی کلچر ایجنسیاں اب ایک مربوط قانونی نظام کے تحت کام کریں گی، جس کا مقصد نجی ہاؤسنگ سکیموں میں بنیادی شہری سہولیات کے یکساں معیار کو یقینی بنانا ہے ۔