ٹیوب ویل اور کمرشل کنکشن پر بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو ایسٹرن سرکل سے ٹیوب ویل اور کمرشل کنکشن پر بجلی چوری پکڑی گئی، صارفین میٹر سکیورٹی بریچ کرکے بجلی چوری کررہے تھے۔
ایم اینڈ ٹی قصور نے ٹیوب ویل کنکشن میں بے ضابطگی پکڑ لی، پھول نگر سب ڈویژن میں ٹیوب ویل کنکشن کے میٹر سافٹ ویئر میں سکیورٹی بریچ کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی ،جاتی امرا سب ڈویژن میں کمرشل ہاسٹل کے میٹر میں سکیورٹی بریچ پکڑی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 13 کمروں پر مشتمل ہاسٹل کے 16 کلوواٹ کمرشل کنکشن میں میٹر ٹیمپرنگ کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی۔