چوہنگ :گھر کی چھت سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد
لاش تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ،متوفی کی شناخت نہ ہو سکی :پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر ) چوہنگ کے علاقے میں گھر کی چھت سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش مردہ خان نے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے نجی سوسائٹی میں بند گھر کی چھت سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق لاش تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے تاحال متوفی کی شناخت نہ ہو سکی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کی وجہ موت نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ،اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔