راوی روڈ:بس کی ٹکر سے 52 سالہ شہری جاں بحق
بس ڈرائیور فرار، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی
لاہور(کرائم رپورٹر )راوی روڈ کے علاقے میں بس کی ٹکر سے 52 سالہ شہری جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے بس ڈرائیور کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا اغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقے میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے 52 سالہ موٹر سائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بس ڈرائیور موٹر سائیکل سوار کو کچل کر موقع سے فرار ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لی۔