سکول ٹیچر کو بلیک میلنگ کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار پولیس نے سکول ٹیچر کی اے آئی سے نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق شالیمار پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم رمضان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خانیوال سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر خاتون ٹیچر سے رقم مانگتا رہا، اس کے علاوہ ملزم سکیورٹی گارڈ خاتون ٹیچر پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالتا رہا ،بعد ازاں ملزم نوکری چھوڑ کر خانیوال فرار ہوگیا اور مختلف نمبروں سے رابطے کرتا رہا ہے۔ ، اس کے زیر استعمال موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔