لاہور کی ماتحت عدالتوں میں کیسوں کی تعدادبڑھنے لگی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی ماتحت عدالتوں میں کیسوں کی تعدادبڑھنے لگی۔
ماہ اپریل میں لاہور کی 281 عدالتوں میں کیسوں کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 21 ہزار 654 ہوگئی ، اپریل کے آغاز پر زیر التوا کیسوں کی تعداد تین لاکھ 5 ہزار 849 تھی ، اپریل میں 67 ہزار 554 نئے کیس دائر کئے گئے ۔