پی ایم ا ے کی میڈیکل کانفرنس کی افتتاحی تقریب
لاہور(خبر نگار)لاہور میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی میڈیکل کانفرنس دو ہزار چھبیس کی افتتاحی تقریب، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں چین کے قونصل جنرل سن یون، یونیسیف پنجاب کے سربراہ رامیز بہبودوف، ممتاز طبی ماہرین، ڈاکٹرز، نرسز اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر اختر سہیل چغتائی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد شوکت ملک نے کانفرنس کی میزبانی کی، جبکہ صحت، میڈیکل ریسرچ، مصنوعی ذہانت، ٹیلی میڈیسن اور جدید طبی ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔