گندم خریداری مراکز کے گردٹیموں کو سخت نگرانی کاحکم

گندم خریداری مراکز کے گردٹیموں کو سخت نگرانی کاحکم

ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل رائیونڈ کے مرکز کادورہ ، خریداری عمل کاجائزہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر لاہورمحمد علی اعجاز نے تحصیل رائے ونڈ میں تحصیل ہیڈ کوارٹزر ہسپتال کے قریب قائم گندم خریداری مرکز کا ایک اہم اور تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے گندم کی آمد، باردانہ کی تقسیم اور خریداری کے مجموعی عمل کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملے کو ہدایات دیں کہ سٹریٹجک پالیسی کے تحت گندم کا ایک ایک دانہ مقررہ سرکاری امدادی قیمت پر خریدا جائے ۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کو گندم کی خریداری کے اہداف کو مقررہ وقت پر حاصل کرنے کیلئے کیے گئے لاجسٹک انتظامات اور روزانہ کی بنیاد پر موصول ہونیوالے سٹاک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے فیلڈ میں متحرک ہے اور اس پورے عمل میں کرپشن، بدعنوانی یا کسی بھی قسم کی بیورو کریٹک رکاوٹ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو ان کی فصل کی ادائیگیوں میں ایک لمحے کی تاخیر بھی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔محمد علی اعجاز نے خریداری مراکز کے گرد و نواح میں ذخیرہ اندوزوں، مڈل مین اور ناجائز منافع خوروں کے مکمل خاتمے کے لیے انتظامی ٹیموں کو کڑی نگرانی کا حکم دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں