داخلی خارجی ناکوں پراہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایت

 داخلی خارجی ناکوں پراہلکاروں کو  بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایت

لاہور (این این آئی)ایس پی موبائلز بلال احمد نے لاہور کے داخلی و خارجی ناکہ جات کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ناکوں کا اچانک دورہ کیا۔

 ایس پی موبائلز نے ٹھوکر نیاز بیگ ناکہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی بلال احمد نے متعلقہ پی آر یو ٹیمز کو بھی چیک کیا اور ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ناکے پر تعینات اہلکاروں کو بریفنگ دی۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ جبکہ ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کو قانون کی گرفت میں لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں