پاکستانیوں کی سعودی جامعات میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن شروع

پاکستانیوں کی سعودی جامعات میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن شروع

لاہور(خبر نگار)سعودی عرب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی جامعات میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن کھول دی گئی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سعودی عرب میں تعلیم کے مواقع سے متعلق ملک بھر کی جامعات کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ مراسلے کے مطابق سعودی حکومت نے بین الاقوامی طلبہ کیلئے مختلف تعلیمی پروگرامز اور سکالرشپس تک رسائی فراہم کردی ہے ۔ایچ ای سی کے مطابق پاکستانی طلبہ اسٹڈی اِن سعودی پلیٹ فارم کے ذریعے ان پروگرامز کیلئے درخواستیں جمع کرا سکیں گے جبکہ آن لائن اپلائی کرنے کا عمل انیس اپریل دو ہزار چھبیس سے شروع ہوچکا ہے ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور رجسٹرارز کو بھی مراسلہ ارسال کردیا ہے ، جس میں طلبہ تک معلومات پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایچ ای سی نے اپنے ریجنل سینٹرز کو بھی آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ سعودی جامعات میں تعلیم کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں