سینکڑوں اساتذہ کی پروموشن کیسز میں دستاویزات کی کمی پوری کرنیکا حکم

سینکڑوں اساتذہ کی پروموشن کیسز  میں دستاویزات کی کمی پوری کرنیکا حکم

لاہور(خبر نگار)سینکڑوں اساتذہ کی \"سبجیکٹ ٹو\" پروموشن کیسز میں دستاویزات کی کمی پوری کرنے کا حکم دے دیا۔

جنرل اور ایکس ایم سی ایل کیڈر اساتذہ کے زیر التوا پروموشن کیسز پر کارروائی تیز کردی۔لاہور میں سینکڑوں اساتذہ کی \"سبجیکٹ ٹو\" پروموشن کیسز میں دستاویزات کی کمی پوری کرنے کا حکم دے دیا۔ایلیمنٹری سے سینئر سکول ٹیچر پروموشن کیسز کیلئے مطلوبہ دستاویزات 13 جون تک جمع کرانے کی ہدایت جاری کردیں۔پروموشن کیسز کی تکمیل کیلئے تصدیق شدہ آئی ڈی کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی قرار دے دیا۔متعلقہ سکول ہیڈز کو اساتذہ کے دستاویزات بروقت جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں