ماحول دوست ٹرانسپورٹ ،گرین موبیلٹی منصوبے کا معاہدہ
لاہو رمیں 50ہزار الیکٹرک بائیکس، 15سو سمارٹ ڈاکنگ سٹیشنز بنیں گے
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت کا صوبے میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے بڑا اقدام،\"گرین موبیلٹی انیشیٹو\" کا باقاعدہ آغاز،لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست بنانے کے لیے گرین موبیلٹی منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا۔ لاہور میں پائیدار بائیک شیئرنگ پروگرام شروع کیا جائے گا، سول سیکرٹریٹ میں حکومت پنجاب اور نجی شعبے کے مابین تاریخی گرین موبیلٹی معاہدے پر دستخط کی تقریب،چیف سیکرٹری کی منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی ،گرین موبیلٹی انیشیٹو کے تحت لاہور میں50 ہزار الیکٹرک بائیکس چلائی جائیں گی،لاہور بھر میں الیکٹرک بائیکس کے لیے 15 سو سمارٹ ڈاکنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے ،الیکٹرک بائیکس لاہور کے پارکوں، گرین بیلٹس اور مخصوص عوامی مقامات پر دستیاب ہوں گی ۔