بھرتی کے دوران کسی کی جگہ فزیکل ٹیسٹ دینے والا ملزم پکڑاگیا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور کی کارروائی، جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بھرتی کے عمل کے دوران نقالی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم حقیقی امیدوار کی شناخت استعمال کرکے فزیکل ٹیسٹ دینے پہنچ گیا،دستاویزات کی جانچ کے دوران مشکوک شخص کی نشاندہی کرکے گرفتار کر لیا گیا ،ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور محمد علی ضیا کا کہنا ہے کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔