وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں :فپواسا

وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں :فپواسا

لاہور(خبر نگار)وفاقِ پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) پاکستان نے وفاقی بجٹ 2026-27کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملک کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کے لیے انتہائی مایوس کن اور نقصان دہ قرار دیا ہے ۔

فپواسا پاکستان نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملک بھر کی سرکاری جامعات شدید مالی بحران کا شکار ہیں، مگر اس کے باوجود وفاقی حکومت نے جامعات کے لیے مناسب ریکرنگ گرانٹ مختص نہیں کی۔ متعدد جامعات اپنے روزمرہ اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں جبکہ کئی اداروں کو اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ، حالانکہ یہ تمام ملازمین کا بنیادی حق ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں