ریلوے :تجاوزات آپریشن میں نمایاں کردارادا کرنیوالوں کیلئے اسناد

ریلوے :تجاوزات آپریشن میں نمایاں کردارادا کرنیوالوں کیلئے اسناد

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ خان نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی اور کامیاب انسدادِ تجاوزات آپریشن میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ریلوے پولیس اور ۔۔۔

ریلوے کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکاروں کو خصوصی تعریفی اسناد سے نوازا۔ تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او ریلوے پولیس فیصل آباد کنور عمیر ساجد، ایس ایچ او جڑانوالہ شوکت علی، اے ای این فیصل آباد اسد جمال، آئی او ڈبلیو فیصل آباد ظہیر احمد اور سید نوید الحسن اسسٹنٹ الیکٹرک فورمین لاہور شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں