جعلی ڈگریاں ، باپ بیٹوں سمیت 4ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران جعلی کرنسی۔۔۔
شناختی کارڈ، تعلیمی ڈگریاں اور سرکاری دستاویزات اور جعلسازی کیلئے قائم فیکٹری نما سیٹ اپ پکڑ کر بھاری مقدار میں سامان برآمد کر کے باپ بیٹوں سمیت 4 رکنی گروہ کے ملزمان ریاض، ساجن ریاض، عمران اور آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور میں جعلسازی کا منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے ،ملزمان پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی تیار کر کے مختلف اضلاع اور بیرون ملک سپلائی کرتے تھے۔