جاتی امرا:معروف کمپنی کی ایکسپائر اشیاتلف، 2ملزم گرفتار

جاتی امرا:معروف کمپنی کی  ایکسپائر اشیاتلف، 2ملزم گرفتار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے جاتی امرا روڈ پرگودام پرکارروائی کرتے ہوئے معروف چائنیز کمپنی کی جعلسازی بے نقاب کردی جبکہ 2ملزم گرفتاراور مقدمہ درج کرادیا گیا۔

 تفصیلات میں بتایا گیا کہ برآمد شدہ 33ہزار 750 کلو ایکسپائر خام مال تلف کردیا جس میں11ہزار 100کلو مختلف رس, 4500لٹر جوس، 2ہزار 88کلو ٹی پاؤڈر، 310 کلو جیلی، 2ہزار کلو جام،مشروبات ،8ہزار کلو نان ڈیری کریم اور 3200 کلو ویفلز بھی تلف کیے گئے ،مختلف اشیا کی تیاری میں استعمال کیے جانے والا لاکھوں روپے مالیت کا ایکسپائر مال تلف کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں