صحت بجٹ میں کمی سے مریضوں کی مشکلا ت بڑھنے کاخدشہ
نئے منصوبوں کی رفتار متاثر ہو گی :ذرائع ،بجٹ کم پڑا تو مزیدگرانٹ ملے گی:وزیر صحت
لاہور (بلال چودھری )پنجاب میں صحت کے بجٹ میں 130 ارب روپے کی بڑی کٹوتی کے بعد انفراسٹرکچر کی بہتری کی رفتار سست ہونے اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 104 ارب 70 کروڑ روپے کی کٹوتی سے نئے منصوبوں کی رفتار متاثر ہو گی۔بجٹ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترقیاتی فنڈز 181 ارب سے کم ہو کر 76 ارب 30 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔ اس کے باعث ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، جدید طبی آلات کی خریداری اور نئی عمارتوں کی تعمیر میں تاخیر کا امکان ہے ۔ بنیادی مراکز صحت اور دیہی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔