سیشن کورٹ کے باہر جھگڑا ،فریقین تھانے میں بند

سیشن کورٹ کے باہر  جھگڑا ،فریقین تھانے میں بند

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور کی سیشن کورٹ میں قتل کیس میں پیشی پر آئی پارٹیوں آپس میں الجھ پڑی جبکہ پولیس نے دونوں فریقین کو حراست میں لیکر تھانہ اسلام پورہ پولیس کے حوالے کردیے۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر قتل کیس میں پیشی پر آنے والے ملزم پارٹی اور مدعی پارٹی آمنے سامنے ہوئیں تو پہلے تلخ جملوں کا سامنا ہوا ،ملزم عمیر ،صفدر علی اور عدنان جبکہ مدعی نیامت علی میں جھگڑا ہوا۔مدعی نے قتل کا مقدمہ تھانہ باٹاپور پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ،سیشن کورٹ کی سکیورٹی نے فوری ملزمان کو حراست میں لیکر تھانہ اسلام پورہ پولیس کے حوالے کردیئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں