عظمت ا ہل بیتؓ و شہادت حضرت امام حسینؓ کانفرنس
لاہور(سیاسی نمائندہ)جامع مسجد مولانا احمدعلی لاہوری مسجد اچھرہ لاہورمولانا ڈاکٹر میاں اجمل قادری کی سرپرستی،مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا علیم ا لدین شاکر، انجینئرحافظ نعیم الدین شاکر کی نگرانی میں عظمت اہل بیت و شہادت حضرت امام حسینؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن، نائب امیر مجلس لاہور پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا شبیراحمد عثمانی، مولانا احسان اللہ صدیقی، مولانا شاہد عمران ،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، قاری اکمل الحسن نور سمیت علما اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علمانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ و اہل بیت ؓ کی تعظیم و توقیر اللہ اور اسکے رسولؐ کی خوشنودی کے حصول کا ذریعہ ہے ۔