3ہزار 700لٹر جعلی دودھ، 320کلو مردہ جانور کا گوشت تلف

3ہزار 700لٹر جعلی دودھ، 320کلو مردہ جانور کا گوشت تلف

مقدمات درج ، 2دودھ سپلائر گرفتار ، گاڑی ضبط، گوشت کی رنگت تبدیل

لاہور(اے پی پی)ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کے دوران 3ہزار 700لٹر جعلی دودھ اور 320کلو مردہ جانور کا گوشت تلف کر دیا ، 3مقدمات درج کرا کے 2دودھ سپلائر گرفتار ، 2دودھ سپلائر ٹینکر، پلنجر اور 1گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی ضبط کر لی گئی، نواحی علاقوں سے جعلی دودھ تیار کر کے لاہور سپلائی کی غرض سے لایا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق موقع پر کیے گئے دودھ کے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، تلف کردہ دودھ میں پانی، پاؤڈر اور گھی کی ملاوٹ پائی گئی۔اسی طرح مردہ جانوروں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جو کہ انسانی استعمال کے لیے مضر قرار پایا گیا،انتہائی لازم ٹریسیبیلٹی ریکارڈ اور ضروری دستاویزات بھی عدم موجود پائی گئیں، تلف کردہ گوشت کی رنگت تبدیل اور تعفن زدہ پایا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ صارف کو دھوکہ اور جعلسازی کرنے والے عناصر کیخلاف مقدمات درج کروائے جارہے ہیں، ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں