الہ آباد:دو روز سے بجلی بند رہنے پر شہریوں کا واپڈا کیخلاف احتجاج

الہ آباد:دو روز سے بجلی بند رہنے پر  شہریوں کا واپڈا کیخلاف احتجاج

الہ آباد (نمائندہ دنیا) چوک الہ آباد میں گرمی کے ستائے شہریوں کا واپڈا ایس ڈی او کیخلاف شدید احتجاج ،قصور دیپالپور روڈ بلاک کردی۔۔

 الہ آباد وارڈ نمبر 2 کا ٹرانسفارمر جلنے سے دو روز سے بجلی بند اور علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا تھاجبکہ ایس ڈی او سب ڈویژن لیسکو کوئی عملدرآمد نہیں کررہا تھا۔ شہریوں کے احتجاجی مظاہرہ کے باعث قصور دیپالپور روڈ چوک الہ آباد ٹریفک کیلئے مکمل بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں