لیسکو سب ڈویژن کاہنہ میں اوورلوڈ ٹرانسفارمرز جواب دے گئے
کاہنہ(نامہ نگار)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لیسکو سب ڈویژن کاہنہ میں بجلی کا بحران سنگین، ہوگیا۔۔۔
وزیراعظم کے انتخابی حلقے میں واقع کچا شہزادہ روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش اور وولٹیج میں مسلسل کمی بیشی معمول بن گئی، علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے وولٹیج میں کمی بیشی کی شکایات ایس ڈی او کاہنہ سب ڈویڑن کے دفتر میں مسلسل درج کروائی جا رہی ہیں، تاہم تاحال مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے ۔ وولٹیج کے شدید اتار چڑھاؤ کے باعث پنکھے ، فریج، پانی کی موٹریں، موبائل چارجرز اور دیگر برقی آلات جل کر ناکارہ ہو چکے ہیں، جس سے شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔