دو گروپوں میں تصادم 20افراد کے خلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے نواح بھٹہ سوہن دین میں دو گروپوں میں تصادم ، 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ بی ڈویژن قصور میں تعینات اے ایس آئی محمد سونا نے تحریری استغاثہ میں موقف اختیار کیا کہ۔۔۔
بھٹہ حاجی سوہن دین والا قصور میں ریسکیو 15 پر ایک شخص کو گولی لگنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس پہنچی تو وہاں دو فریق آپس میں گتھم گتھا تھے ۔ پولیس اہلکاروں نے دونوں فریقین کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ باز نہ آئے ۔استغاثہ کے مطابق فریق اول سے راجہ سمیت 9 نامزد افراد جبکہ فریق دوم سے عمر سمیت 11 نامزد افراد ایک دوسرے پر تشدد کرتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔