پتنگ بازی ، توہین عدالت کی درخواست پر ہوم سیکرٹری سے جواب طلب
لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس خالد نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہوم سیکرٹری سے 15 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بسنت کے خاتمے کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے ،غیرقانونی پتنگ بازی سے شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگا دیں ،استدعا ہے کہ عدالت ہوم سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔