محمود سلیم نے پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا

محمود سلیم نے پنجاب یونیورسٹی کے  پرو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا

لاہور (خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم نے پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔

قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پنجاب یونیورسٹی میں فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں