پولیس ملازمین کے علاج کیلئے مزید 20 لاکھ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 20 لاکھ ر جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سب انسپکٹر طاہر عباس کو علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ روپے جبکہ سب انسپکٹر کاظم حسین کو علاج معالجے کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ کانسٹیبل محمد راشد خان کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔