وائس چیئرمین ایل ڈی اے سے سرکلر روڈ کے تاجروں کی ملاقات
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد سے سرکلرروڈ تاجران کے وفد نے ملاقات کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمدنے سرکلرروڈ کی بزنس کمیونٹی کودرپیش مسائل کے جلد اور مؤثر حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ۔۔۔
بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کوعوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیاجائے گا۔بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ستون ہے ،اسے تحفظ دیناہماری اولین ترجیح ہے ۔میاں مرغوب احمدنے کہاکہ تاجروں کے مسائل کا حل مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments