پائپ لائن پھٹ گئی ، سپورٹس کمپلیکس کے باہر ہزاروں گیلن پینے کا پانی ضائع

پائپ لائن پھٹ گئی ، سپورٹس کمپلیکس  کے باہر ہزاروں گیلن پینے کا پانی ضائع

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )جوہر ٹاؤن میں واسا کی مرکزی واٹر سپلائی پائپ لائن پھٹ گئی، ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کے باہر ہزاروں گیلن پینے کا پانی ضائع ہوگیا۔۔۔

 پائپ لائن ٹوٹنے سے صاف پانی سڑکوں پر بہتا رہا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شکایات کے باوجود واسا کی جانب سے بروقت مرمت نہ کی جا سکی ،پانی کے ضیاع پر واسا کی غفلت سے ، قیمتی پینے کا پانی مسلسل ضائع ہوتا رہا۔، واسا ایک طرف گاڑیاں دھونے پر چالان، دوسری طرف پانی کے ضیاع پر خاموش ہے ، مرکزی پائپ لائن کی مرمت میں تاخیر، شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...