درخواست گزاران کیخلاف 30 روز تک تادیبی کارروائی روک دی گئی
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے اجرا اورعارضی کاشت سکیم کی اراضی واپس لینے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ ڈویژنز کے کمشنرز کو بھجوا دیں۔۔۔
عدالت نے حکام کو درخواست گزاران کیخلاف 30 روز تک تادیبی کارروائی سے روک دیا، درخواستوں میں مؤقف اپنایا کہ درخواست گزاران نے عارضی کاشت سکیم کے تحت اراضی حکومت سے لے رکھی ہے، صوبائی حکومت سے اراضی پچاس ہزار فی ایکڑ ٹھیکہ پر لی، حکومت میعاد ختم ہونے سے قبل اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کیلئے اراضی واپس لی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments