کوآپریٹو بینک ،آٹو سافٹ میں ایل او ایس کے نفاذ کا معاہدہ
شراکت داری بینک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم پیش رفت
لاہور (سٹاف رپورٹر) دی پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے آٹو سافٹ ڈائنامکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ لون اوریجینیشن سسٹم کے نفاذ کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ شراکت داری بینک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں دی پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی جانب سے شہرام رضا بختیاری (صدر/چیف ایگزیکٹو آفیسر)، محمد سلیم طاہر (گروپ ہیڈ آپریشنز/ چیف آپریٹنگ آفیسر)، محمد شیراز شریف (گروپ ہیڈ ڈیجیٹل بینکنگ)، سید حسن رضوی (گروپ ہیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی)، فاروق اعظم ملک (گروپ ہیڈ رسک)، محمد حسن طارق اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔جبکہ آٹو سافٹ ڈائنامکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی نمائندگی بلال محمود(منیجنگ ڈائریکٹر)، شہزاد رفیق (چیف آپریٹنگ آفیسر)، خورشید عالم (چیف فنانشل آفیسر)، نوید یونس(ہیڈ پروفیشنل سروسز) اور ذیشان امان(سینئر وائس پریزیڈنٹ، سیلز اینڈ مارکیٹنگ) نے کی۔یہ منصوبہ بینک کی جدید ڈیجیٹل بینکاری کی حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments