بھاٹی گیٹ ، داتا دربارمنصوبے کی ڈیڈلائن، راستے کھولنے کاحکم
تمام متعلقہ اداروں کو 30 جولائی تک بنیادی تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور کے دو اہم ترقیاتی منصوبوں، بھاٹی گیٹ توسیع اور داتا دربار اپگریڈیشن، کے لیے پنجاب حکومت نے نئی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے ۔حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو 30 جولائی تک بنیادی تعمیراتی کام مکمل کرنے اور اہم راستے عوام کے لیے کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔یکم اگست کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس اور چہلم حضرت امام حسین ؓ سے قبل زائرین اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہدف قرار دیا گیا ہے ۔آئندہ پندرہ روز میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ بھی پنجاب حکومت کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق لاہور کے تاریخی مرکز میں جاری بھاٹی گیٹ توسیع اور داتا دربار اپگریڈیشن منصوبوں کی تکمیل کے لیے پنجاب حکومت نے نئی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو 30جولائی تک اہم تعمیراتی سرگرمیاں مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
حکومتی ہدایات کے مطابق پہلے دی گئی چار ماہ کی مدت ختم ہونے اور مزید پندرہ روز گزرنے کے بعد منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یکم اگست کو حضرت علی ہجویریؒ کے عرس اور یومِ عاشور سے قبل شہریوں اور زائرین کو بہتر سفری سہولتیں میسر آ سکیں۔ٹیپا کو آئندہ پندرہ روز میں تمام اہم سول ورک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ بھاٹی گیٹ انڈر پاس کو مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھولنے ، جبکہ اس سے ملحقہ تمام سڑکوں کی بحالی بھی 30 جولائی تک یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments