سکولوں میں کیمرے،بائیو میٹرک حاضری نظام کے نفاذ کا فیصلہ

سکولوں  میں  کیمرے،بائیو  میٹرک  حاضری  نظام  کے  نفاذ  کا  فیصلہ

اضلاع کو عملدرآمد مکمل ہونے کے بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت ،اساتذہ اور عملے کی حاضری کی مؤثر نگرانی ہو گی سی سی ٹی وی کیمروں اور بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کے اخراجات سکولوں کے نان سیلری بجٹ سے پورے کیے جائینگے :مراسلہ

لاہور(عاطف پرویز سے)پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے تقریباً 38 ہزار سرکاری سکولوں میں ایک ماہ کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے اور بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز نے بھی سکول سربراہان کو مراسلے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اداروں میں یہ نظام مقررہ مدت کے اندر نصب کریں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی ہدایات کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کے اخراجات سکولوں کے نان سیلری بجٹ سے پورے کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ تمام اضلاع کو عملدرآمد مکمل ہونے کے بعد مقررہ مدت میں رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے تحت سکولوں میں اساتذہ اور عملے کی حاضری کی مؤثر نگرانی کی جائے گی اور تعلیمی کارکردگی کے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...