این سی سی آئی اے :سائبر فراڈ نیٹ ورک کے 2 ملزم گرفتار
شہریوں کی رقم لوٹنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری :محمدعلی وسیم
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) سائبر فراڈ نیٹ ورک کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔یہ انفراسٹرکچر پاکستان سمیت شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، وسطی ایشیا اور یورپی ممالک میں سرگرم سائبر جرائم پیشہ عناصر کو فراہم کیا جاتا تھا، جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر آن لائن مالی فراڈ کیا جاتا رہاتحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان ٹیلی گرام اور دیگر خفیہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنا نیٹ ورک چلاتے تھے ۔ وہ جعلی بینکنگ ویب سائٹس، معروف کمپنیوں اور سرکاری اداروں سے مشابہ ویب صفحات تیار کرکے شہریوں کو ای میل، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعے جعلی لنکس بھیجتے تھے ۔ جیسے ہی متاثرہ شخص اپنا یوزر نیم، پاس ورڈ، بینکنگ معلومات یا او ٹی پی درج کرتا، تمام معلومات براہِ راست ملزمان کے قبضے میں چلی جاتیں، جس کے بعد متاثرین کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکال لی جاتیں یا ان کے اکاؤنٹس پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا جاتا تھا۔ابتدائی تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شہریوں کی محنت کی کمائی لوٹ کر حاصل کی گئی غیر قانونی رقوم سے اسلام آباد میں قیمتی جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب محمد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کی محنت سے کمائی گئی رقم لوٹنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments