محکمہ سکول ایجوکیشن :اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری

محکمہ سکول ایجوکیشن :اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری

10 ہزار 479اساتذہ کی تبادلوں کیلئے درخواستیں منظور ، 356 مسترد کر دی گئیں

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تبادلوں کے مرحلے میں پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 13 ہزار 390 اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 10 ہزار 479 اساتذہ کی تبادلوں کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں جبکہ 356 درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ 2 ہزار 555 اساتذہ کی درخواستیں مختلف وجوہات کی بنا پر منظور نہیں ہو سکیں۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ترقی پانے والے اساتذہ نے تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کرائیں، جنکی تعداد 10 ہزار 29 رہی۔ اسی طرح باہمی تبادلوں کیلئے 2 ہزار 900 اساتذہ نے درخواستیں دیں جبکہ پوسٹنگ کے منتظر 611 اساتذہ نے بھی تبادلوں کیلئے اپلائی کیا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ جن اساتذہ کو تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، وہ 29جولائی تک اپنی نئی تعیناتی کی جگہ پر لازمی طور پر جوائن کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...