مسلم کانفرنس کے وحید الحق ہاشمی ن لیگ کے اسماعیل گجر کے حق میں دستبردار
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 35 جموں 2 سے مسلم کانفرنس کے امیدوار وحید الحق ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسماعیل گجر کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
اس سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایم پی اے عمران خالد، سٹی صدر مسلم لیگ (ن)سلمان خالد بٹ، سینئر رہنما ناصر کھوکھر، رہنما مسلم کانفرنس راجہ شعیب،احتشام ہاشمی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وحید الحق ہاشمی نے کہا کہ ملکی اور قومی مفاد کے پیش نظر انہوں نے اسماعیل گجر کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے تمام کارکنوں اور حامیوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں چوہدری اسماعیل گجر کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments