پی ایم اے کا سول اسپتال میں بدعنوانیوں پر نوٹس
کراچی(این این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) کراچی نے سول اسپتال کراچی میں مبینہ بدعنوانیوں اور انتظامی بے ضابطگیوں سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔۔
وزیراعلیٰ سندھ سے فوری مداخلت اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔پی ایم اے کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول اسپتال کراچی صوبے کا سب سے بڑا سرکاری تدریسی اور علاج معالجے کا ادارہ ہے ، جہاں روزانہ ہزاروں مریض طبی سہولیات کے حصول کے لیے رجوع کرتے ہیں۔بدعنوانی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی اطلاعات نہایت سنگین ہیں، جن کی آزادانہ اور میرٹ پر تحقیقات ناگزیر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments