ڈپٹی کمشنر گجرات ، ایم ڈی واسا کا مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر گجرات ، ایم ڈی واسا کا  مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی ہدایت پر موسلادھار بارش کے دوران واسا گجرات نے رین ایمرجنسی آپریشن کو مکمل استعداد کے ساتھ جاری رکھا۔۔۔

 منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ دن بھرخود فیلڈ میں موجود رہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے شہر کے مختلف علاقوں، نشیبی مقامات، اہم شاہراہوں اور ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کرکے آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا، واسا کی بروقت حکمت عملی، جدید مشینری اور مسلسل فیلڈ مانیٹرنگ کے باعث کئی دہائیوں سے دو، دو روز تک کھڑا رہنے والا بارشی پانی اس مرتبہ صرف ساڑھے 4گھنٹے میں مکمل طور پر نکال دیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی ہدایت پر ڈیوٹی میں غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے واسا کے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...