لاہور ہائیکورٹ بار کے ملازمین کو3ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی

لاہور ہائیکورٹ بار کے ملازمین کو3ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی

حکومت مالی بحران کے خاتمے کیلئے فوری فنڈز جاری کرے :متاثرہ ملازمین

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی، ملازمین کوگذشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی جس سے انکی معاشی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔ بار عہدیداروں کے مطابق وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے  فنڈز کی عدم فراہمی سے ہائیکورٹ بار کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے ، جسکے اثرات براہِ راست ملازمین پر پڑ رہے ہیں۔ ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مالی بحران کے خاتمے کیلئے فوری فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ تنخواہوں کی ادائیگی ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...