22 چوکنگ پوائنٹس کی اپ گریڈیشن نہ ہو سکی،شہر میں ٹریفک مسائل برقرار
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں بڑھتی ٹریفک، سست رفتار گاڑیوں اور روزانہ ٹریفک جام نے شہر کے چوکنگ پوائنٹس کو نا صرف شہریوں کیلئے دردِ سر بنا دیا ہے۔
بلکہ یہ صورتحال فضائی آلودگی میں اضافے کی اہم وجہ بھی بن رہی ہے ۔ ٹیپانے شہر کے 22 چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے انکی مرحلہ وار اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیار کیا تھا تاہم 3ارب کے فنڈ دستیاب نہ ہونے سے منصوبے پر پیشرفت نہ ہو سکی۔مالی وسائل کی کمی پر صرف 3 چوکنگ پوائنٹس کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments