سرکاری اراضی کی ملکیت پر نیا سٹیمپ ڈیوٹی فارمولہ متعارف
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )بورڈ آف ریونیو نے کلونیز ایکٹ 1912 کے تحت سرکاری اراضی کی ملکیت پر نیا سٹیمپ ڈیوٹی فارمولہ متعارف کروادیا۔
سرکاری زمین کی پہلی رجسٹری پر سٹیمپ ڈیوٹی الاٹمنٹ قیمت پر لگے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اراضی کی بعد کی خرید و فروخت پر DC ریٹ کے مطابق سٹیمپ ڈیوٹی عائد ہو گی، بورڈ آف ریونیو نے 3 ستمبر 2024 کا پرانا لیٹر واپس لے لیا،تمام سب رجسٹرارز کو ہدایت کی گئی ہے کہ دستاویزات نئے احکامات کے مطابق رجسٹر کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments