پی پی رہنمائوں کا مینارِ پاکستان میں جلسے کی تیاریوں کاجائزہ

پی پی رہنمائوں کا مینارِ پاکستان  میں جلسے کی تیاریوں کاجائزہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوتراودیگر رہنماؤں و کارکنوں نے شدید بارش کے باوجود مینارِ پاکستان کے سائے تلے تنظیمی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں کل 25 جولائی کو مینارِ پاکستان میں ہونیوالے تاریخی جلسے کی تیاریوں، تنظیمی امور، کارکنوں کی ذمہ داریوں، عوامی شرکت، سکیورٹی ودیگرانتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ فیصل میر نے میڈیاسے گفتگومیں کہا 25 جولائی کا جلسہ ہر حال میں ہوگا جوثابت کرے گا کہ لاہور آج بھی پیپلز پارٹی کا ہے ۔ہم بلاول کو وزیر اعظم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...