دوسرے سالانہ امتحانات دوسری شفٹ میں لینے پرغور

 دوسرے سالانہ امتحانات دوسری شفٹ میں لینے پرغور

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے عملے کی دستیابی کو مدنظر رکھ کر تیاریاں بھی شروع کر دیں

لاہور(عاطف پرویز سے )محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے دوسرے سالانہ امتحانات مارننگ کے بجائے دوسری شفٹ (دوپہر)میں لینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ۔ اس مقصد کیلئے محکمانہ سطح پر ابتدائی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق اساتذہ کی کمی اور امتحانی عملے کی دستیابی کو مدنظر رکھ کر امتحانات دوپہر کے اوقات میں لینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوسری شفٹ میں امتحانات لینے سے سرکاری سکولوں اور کالجز کی عمارتیں بطور امتحانی مراکز زیادہ آسانی سے دستیاب ہونگی جس سے امتحانی انتظامات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔دوسرے سالانہ امتحانات دوسری شفٹ میں لینے بارے حتمی فیصلہ تمام انتظامی اور عملی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت امتحانی مراکز، نگران عملے اور دیگر انتظامی امور کو زیادہ مؤثر انداز میں منظم کیا جا سکے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن اس حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور متعلقہ اداروں سے بھی مشاورت جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...